میرا

میرا نے بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر بتادیں

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ میر ا جی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ کے باہر واک کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ میرا جی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ کے باہر واک کر رہی ہیں۔

میرا جی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دور سے واک کرتی ہوئی وائٹ ہاؤس کے سامنے آکر رکتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے موجود ہوں۔‘اداکارہ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ’بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔

اْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بہترین موقع دیا ہے اِس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کی عبادت کریں اور استغفار کریں۔‘میرا نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تندرستی ایک دولت ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرتی فاصلہ اختیار کریں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’معاشرتی تنہائی کو برقرار رکھتے ہوئے پارک میں تنہا مشق کریں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

اِس کے علاوہ بھی میرا جی نے انسٹاگرام پر کورونا کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ ’ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینی ہے ہر تھوڑی دیر کے بعد اپنی ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔‘میرا نے کہا کہ ’کوشش کریں کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور حکومت پاکستان کے قائم کردہ اقدامات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔‘اداکارہ نے کہا کہ انشا اللہ ہم دنیا کو ثابت کردیں گے کہ ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں