سوچی

میانمار، سوچی پر سرکاری رازکا قانون توڑنے کا نیا الزام عائد

ینگون (عکس آن لائن) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر سرکاری رازوں کا قانون توڑنے کا نیا الزام عائد کر دیا گیا ۔آنگ سان سوچی کے وکیل کے مطابق سوچی ، ان کے تین کابینہ وزرا اور ایک آسٹریلوی مشیر پر سرکاری رازوں کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ۔الزام ثابت ہونے کی صورت میں ان افراد کو چودہ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری طرف میانمار میں عوام کا فوجی بغاوت کا احتجاج جاری ہے ، فوج نے ملک میں وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔مظاہرین نے فوج کے بنائے آئین کی دستاویزات کو آگ لگائی، ینگون میں فوج کے دو شاپنگ مالز کو آگ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں