نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے میانمار نے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹام اینڈریوزنے کہاکہ قریبی علاقوں سے فوجی دستوں کو ینگون کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ ینگون میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ٹام اینڈریوز کے مطابق ماضی میں جب بھی اتنے بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حمل کی گئی ہیں تو انسانی حقوق پامالیاں بڑے پیمانے پر دیکھی گئی تھیں۔ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ گرفتار شدہ رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف خفیہ عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ستانہ سربراہی اجلاس تمام فریقین کے درمیان مزید اتفاق رائے پیدا کرے گا، چین
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت بن گئی ہے، چینی میڈ یا
- چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے پروگراموں کی تاجکستان میں اسکریننگ کا آغاز
- چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے پروگراموں کی قازقستان میں اسکریننگ کا آغاز
- چین اور آسٹریلیا عالمی ملٹی پولرائزیشن کے عمل میں اہم قوتیں ہیں، چینی صدر