لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے اپنی آواز میں مشہورغزل آج جانے کی ضد نہ کرو گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی جو رواں سال فروری کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزارلوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا، اوریہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔ مہوش حیات کی اس ویڈیو کو مداحوں نے پسند کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔