کراچی (عکس آن لائن) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات اپنے بہترین دوست کی جدائی میں اب تک افسردہ ہیں۔ گزشتہ روز مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنے بہترین دوست کتے بلوونی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں مہوش حیات نے بلوونی کو گلے لگایا ہوا ہے۔
مہوش حیات نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے پیارے بلوونی، تمہیں اِس دنیا سے گئے 3 دن ہوگئے اور میرا دل و دماغ ابھی بھی اِس پر یقین نہیں کرنا چاہتا ہے کہ تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہو۔ اداکارہ نے لکھا کہ تمہارے بغیر گزرے دن میری زندگی کے بدترین دن ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ تم نے تو مجھے دوسروں سے پیار کرنے کا طریقہ اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔