لندن نہیں

مہوش اورہمایوں’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں بھی ایک ساتھ

کراچی(عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘ کے بعد ’لندن نہیں جاؤں گا ‘ میں بھی ہمایوں سعید کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی اور اس حوالے سے اداکار اور ہدایتکار ندیم بیگ نے ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ مہوش حیات بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ندیم بیگ نے یہ بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘ کا سیکوئل نہیں ہے کیوں کہ اس فلم کی کہانی مکمل طور پر مختلف ہے جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔ہدایتکار نے کہا کہ 2020 میں فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ساتھ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک اور فلم بنائی جا رہی ہے لیکن اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کس فلم کی شوٹنگ پہلے شروع کی جائے گی کیوں کہ یہ اسکرپٹ پر انحصار کرتا ہے کہ کون سا اسکرپٹ پہلے تیار ہو کر آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں