مکہ کے پہاڑوں

مکہ کے پہاڑوں میں چھپے 80 غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ المکرمہ(عکس آن لائن) مکہ کی پولیس نے پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے کہا ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کر رہ رہے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے والے کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔بلندی پر رہنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہی۔وہ دور سے پولیس کی گاڑیاں آتے دیکھ کر ہی فرار ہوجاتے تھے۔

مکہ پولیس نے کہا کہ کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے فجر سے پہلے چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں