ممبئی (عکس آن لائن)فلسماز کرن جوہر نے کہاہے کہ وہ مڈ لائف کرائسس سے گزر رہے ہیں ،اس لئے خوبصورت رنگ کے کپڑے پہنتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں 47 سالہ کرن جوہر نے کہا کہ وہ مڈ لائف کرائسس سے گزر رہے ہیں اس لیے وہ خوبصورت رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں۔
کرن جوہر نے کہاکہ اپنا موڈ اچھا کرنے کے لیے انھوں نے اپنے کپڑوں کے رنگ اور انداز ہی بدل ڈالا۔کرن نے کہا کہ اپنی بڑھتی عمراور اس مرحلے سے نمٹنے کا یہ ان کا طریقہ ہے۔شو پر فیشن ڈیزائنر اور کرن کے دوست منیش ملہوترہ بھی موجود تھے۔ کرن نے منیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی شخصیت، عمر اور مزاج کے حساب سے کپڑے ڈیزائن کرتے ہیں۔کرن نے بتایا کہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو سب کے سامنے کھانا کھانے سے کتراتے ہیں اور اکیلے میں خوب کھاتے ہیں لیکن اب انھیں ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔