اسلام آباد (نمائندہ عکس)حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت سے عمران خان کی نااہلی کی کارروائی شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اصرار کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں حکومت کو عمران خان کی تاحیات نااہلی کی کارروائی فوری شروع کرنی چاہیے، تحریک انصاف پر پابندی کی بھی کارروائی کرنی چاہیے۔