آئمہ بیگ

موسیقی کے رموزپر گرفت کرنے کیلئے گائیکی کی مشق کرنے کیساتھ نامورگلوکاروں کو بھی سنتی ہوں ‘ آئمہ بیگ

لاہور(عکس آن لائن)نامورگلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکاروںنے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے،برصغیرپاک وہندکاخطہ اپنی خوبصورت ثقافت کے حوالے سے منفردپہچان رکھتا ہے جس میںخوبصورت موسیقی کابھی عمل دخل ہے ۔ ایک انٹرویو میںآئمہ بیگ نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان،ملکہ ترنم نورجہاں،ریشماں،مہدی حسن، بڑے غلام علی خان سمیت دیگر عظیم گلوکاروںنے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھااورمیں تمام گلوکاروں کو بڑے شوق سے سنتی تھی۔آج بھی گائیکی کی مشق کرنے کے ساتھ ساتھ نامورگلوکاروں کو سنتی ہوں جس کامقصد موسیقی کے رموزپرگرفت کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں