اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریدر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع پر چیئر مین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورہ پر آج ہم کشمیری احتجاجا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، مودی کے دورے موقع پر ہزاروں آرمی ہرسن اور سنائپ شوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیل کا سما ہے لیکن بھارتی مظالم کے باوجود ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ سرینگر میں شارپ شوٹر، پولیس اور سی سی ٹی وی کیمرا لگائے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
چیرمین پیس اینڈ کلچر نے کہا کہ آرٹیکل 73 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں سے انکا حق چھینا گیا ، کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز سننی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشا اللہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔