ہٹلر

مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،پیلٹ گنزکی گولیاں، کرفیو،لاک ڈاو¿ن بھی بہادرکشمیریوں کے جذبہ آزادی کونہیں کچل سکے۔ اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھی کشمیری عوام پر ہونیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے،مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عثمان بزدار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں