منیب بٹ

منیب بٹ کن دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے وقت گھبراہٹ کا شکار تھے؟

کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ ‘کوئی چاند’ اور ‘سرِراہ’ ڈراموں میں انڈسٹری کی 2 اداکاراؤں کے ساتھ کردار نبھانے میں گھبراہٹ کا سامنا رہا۔

منیب بٹ ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں اور ایک طویل عرصے سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ منیب بٹ نے قلیل مدت میں انڈسٹری میں نام بنایا ہے۔ اس سے قبل وہ سپورٹنگ رول میں نظر آتے تھے لیکن پھر انہوں نے رفتا رفتا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔نجی ٹی وی کے عید اسپیشل دی ٹاک شو میں منیب بٹ نے چیلنجنگ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں کافی گھبراہٹ کا شکار رہا۔اداکار نے بتایا کہ ڈرامے کوئی چاند رکھ کے وقت عائزہ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے مجھ پر بہت زیادہ دباؤ تھا اور دوسری اداکارہ صبا قمر ہیں جن کے ساتھ میں نے سرِ راہ ڈرامے میں کام کیا، اس وقت بھی میں کافی نروَس تھا۔منیب بٹ کا کہنا تھا کہ میں اتنا تناؤ میں تھا کہ ایک ہی رات میں اپنا اسکرپٹ یاد کر لیتا تھا کہ صبح صبا قمر کے ساتھ میرا ایک سین ہے۔ ایمن بھی میری اس ٹینشن کے بارے میں جانتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں