لاہور(نمائندہ عکس)اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کو فرد جرم عاد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا آئندہ سماعت پر دلائل دیں ۔
عدالت نے شریک ملزم عثمان احمد کی عدالتی دارہ اختیار کے خلاف درخواست پر بھی وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پابند کردیا اور حکم دیا کہ ملزم عثمان آئندہ سماعت پر اپنے وکیل کی حاضری یقینی بنائے۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے تین روز میں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں عدالتی سٹاف کو جمع کروائے گا۔