بے روزگار

ممالک میں قربت پیدا کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہیں،عمانی فرمانروا

مسقط(عکس آن لائن)خلیجی ریاست عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے کہا ہے کہ سلطنت عمان سلامتی اور سب کے لیے استحکام کی خاطر ممالک کے درمیان قربت پیدا کرنے کے دائمی اور اصولی موقف پرقائم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں سلطان ھیثم بن طارق نے کہا کہ بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے روزگار تلاش کرنیوالے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کی فراہمی کے لیے مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ کام کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سلطان ھیثم بن طارق نے کہا کہ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات کا ایک پیکج تیار کیا ہے جو وژن 2040 کے اہداف کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا یہ پروگرام تمام شعبوں اور پرائیویٹ کمپنیو
ں میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے اور بے روزگار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں