ملکی زرمبادلہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 21ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ کر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 21ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ کر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینگ کے مطابق زمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ۔ گزشتہ 7روز کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 48کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جن میں بڑا حصہ آئی ایم ایف سے منظور شدہ قرض کی 45کروڑ ڈالر کی قسط بھی سٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 18ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں