لندن (عکس آن لائن ) ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماﺅں کے دلچسپ تبصر ے
- باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے،شہبازشریف
- آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح، محسن نقوی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیدیا
- کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
- موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے، سردارایازصادق