اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو شری لنکا بنانے کی گھنانی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، اب ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔