وزیر اعظم شنزو ایبے

ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی فوری ضرورت نہیں ،جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ ملک ابھی اْس مقام پر نہیں پہنچا جہاں کورونا وائرس کی عالمگیر وباء پر قابو پانے کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ ضروری ہو۔

ہنگا می حالت سے متعلق آئین میں ترمیم کے حوالہ سے ایوان بالا کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کرتے وقت وہ عوام کی زندگیوں اور ان کی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت کے اعلان سے عوام کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم اس سے وزیر اعظم یا حکومت کو اضافی اختیارات نہیں ملیں گے۔

اس کی بجائے وہ پریفیکچرز کے گورنروں کو ضروری ہدایات یا احکامات جاری کرنے کی اجازت دیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہنگامی حالت کے اعلان کا مطلب فوری طور پر شہروں کا لاک ڈاؤن نہیں اور نہ ہی فرانس جیسے اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے مختلف مطالبات کر سکتی ہے، تاہم یہ یورپی ممالک سے کچھ مختلف ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں