اسلام آباد (عکس آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5374 تک پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2594 کیسز اور سندھ میں 1411 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 744 بلوچستان سے 228 ، اسلام آباد سے 119 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں 224اور آزاد کشمیر 40 کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔
ترجمان نے کہا کہ اب تک 1095مریض صحتیاب ہوچکے اور 93 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملک کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔