اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں کاروں کی فروخت اورپیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران بالترتیب 46.78 اور47.90 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا مارچ 2020ء ملک میں 85330 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک مین ایک لاکھ ،60 ہزار، 359 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح جاری مالی سال میں ملک میں 88628 یونٹ گاڑیوں کی پیداوارریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 70 ہزار،118 یونٹ کاروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اس عرصہ میں ہونڈ کاروں کی فروخت میں 62.77 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی، مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 11989 یونٹ ہونڈا کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اس ماڈل کی 32209 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سوزوکی سویفٹ کے 3610 یونٹ کاروں کی فروخت کے مقابلے میں جاری مالی سال میں 1548یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی، سوزوکی سوئفٹ کاروں کی فروخت میں کمی کاتناسب 57.12 فیصد ریکارڈکیا گیا۔اس عرصہ میں ٹویوٹاکرولاکی فروخت میں کمی کاتناسب 51.17 فیصد ریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ٹویوٹاکرولا کے 42989یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،
جاری مالی سال کے دوران 20991 یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔ اس مدت میں سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 38.05 اورسوزوکی ویگن آر کی کی فروخت میں 75.09 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔