پک اپ گاڑیوں

ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2019ء تک کے عرصہ میں ملک میں 7268 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور4715یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 80.18 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں ملک میں 10956یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور9884یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔نومبر کے مہینہ میں ملک میں 644 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور978یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹاہائی لکس، جے اے سی اورڈی میکس ماڈل کی پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں