راناتنویرحسین

ملک میں آٹے کا مصنوعی مسلط بحران حکمرانوں کے دور کا بڑا بحران ہے،راناتنویرحسین

شیخوپورہ(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے کہا کہ ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران مسلط حکمرانوں کے دور کا سب سے بڑا بحران ہے. مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام سے روٹی چھین کر خوشحالی اور ترقی کے راگ الاپنے والوں کو عوام کی بد دعائیں لے ڈوبیں گی. ملک میں آٹے کا بحران پیدا کر کے عوام کی توجہ بد ترین حکمرانی سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی رانا تنویرحسین نے مریدکے میں میڈیااورزرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ ہے.

جمہوریت کے نام پر تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال مسلط رہی تو پاکستانیوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھن جائے گا. میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کی امید اور قوم کے مسیحا ہیں.پاکستان مسلم لیگ (ن)کا راستہ روکنے والوں کو ایک دن قوم اور خدا کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا.رانا تنویرحسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرنے والی حکومت پاکستان سے غربت کی بجائے غریبوں کے خاتمے کے مشن پر ہے. عمران خان کی حکمرانی کے ڈیڑھ سال میں قوم کو ایک دن بھی سکون کا نصیب نہیں ہوا.

موجودہ حکومت کے روز اول سے غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے. دواں کی قیمتوں میں اضافے سے شروع ہونے والے سونامی نے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو قبر کے قریب پہنچا دیا ہے راناتنویر حسین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میی پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان کو موجودہ حکمرانوں اور ملک کو درپیش مصائب سے نجات دلانے کے لئے جمہوری جدوجہد کو تیز سے تیز تر کر کے عوام پاکستانی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں