موٹرکاروں

ملک میں 1300 سی سی اوراوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں 1300 سی سی اوراوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر فروری 2020ء تک کے عرصہ میں ملک میں 1300 سی سی اوراوراس سے زیادہ پاورکی 30024 یونٹ کاروں کی پیداوار اور31033 کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 1300 سی سی اوراوراس سے زیادہ پاورکی 70914 یونٹ کاروں کی پیداوار اور70232 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر فروری 2020ء تک کے عرصہ میں ہونڈاسوک اورسٹی کی 9910 یونٹ کاروں کی پیداوار اور10665 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ہونڈاسوک اورسٹی کی 28847 یونٹ کاروں کی پیداوار اور28760 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح جاری مالی سال میں ملک میں سوزوکی سویفٹ کی 1084 یونٹ کاروں کی پیداواراور1466 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں اس ماڈل کی 3789 یونٹ کاروں کی پیداوار اور3224 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں ٹویوٹاکرولا کی 19020 یونٹ کاروں کی پیداواراور18902 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ٹویوٹا کرولا کی 38268 یونٹ کاروں کی پیداوار اور38248 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
tar/skr/rmq 1321

اپنا تبصرہ بھیجیں