مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک سے گوشت کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 25فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں گوشت کی برآمدات سے ملک کو 239.71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں گوشت کی برآمدات سے ملک کو 191.91 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
رواں مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں 69310 میٹرک ٹن گوشت کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 41672 میٹرک ٹن تھی۔