جمعتہ الوداع

ملک بھرمیں جمعتہ الوداع کے اجتماعات، مساجد میں ایس او پیز کے تحت نمازادا کی گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی مساجد میں ایس او پی کے تحت نماز ادا کی گئی جس میں ملکی سلامتی، ترقی اور کورونا سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے مساجد میں حکومتی ضابطہ کار کے تحت نماز ادا کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی ایس او پی کے تحت نماز کی ادائیگی ہوئی، نمازی مناسب فاصلے پر کھڑے ہوئے اور حکومتی احکامات پر عمل کیا۔

اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور مہلک وبا سے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے دعائیں کی گئیں۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی نماز سے متعلق حکومتی احکامات پر من وعن عمل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں