کیمبرج امتحانات

ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ، وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کیے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں.

اس کے لیے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمبرج سے کہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کیلئے 13 مہینے کی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئے کیا،بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں