اینڈی فلاور

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کااپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار

کراچی (عکس آن لائن)ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے ٹیم باقی میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتاریں گے۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں جو ٹیم مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترتی ہے جیت اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے ہماری ٹیم لیگ کے باقی میچز میں بھی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کریگی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ میچوں میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں