کوالالمپور(عکس آن لائن) ملائیشیا میں کپڑوں سکھانے کی مشین میں بلی ڈال کر مارنے پر شہری کو34 ماہ قید اور 9,700 ڈالر جرمانہ کر دیا گیا،ملایشیا میں یہ دوسرا کیس میں جس میں کسی شہری کو جانوروں سے بدسلوکی پر قرار واقعی سزا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی عدالت نے کے گنیش نامی 42 سالہ شہری کو ستمبر میں ایک کمرشل سیلف سروس واشنگ سنٹر میں کپڑوں سکھانے کی مشین میں حاملہ بلی ڈال کر مار دینے پر ماہ قید اور 9,700 ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
بلی کے قتل کا علم سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک سی سی فوٹیج سے ہوا جس میں گنیش کو رات گئے بلی پکڑ کر ڈرایئر میں ڈال کر اس کو چلا کر باہر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بلی کی بوسیدہ لاش ایک خاتون کو ڈرایئر سے ملی تھی جس نے پولیس کو رپورٹ کیا۔