شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس

مقبوضہ کشمیر کی شناخت پر ایک اور وار ،شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کا نام تبدیل

سرینگر(عکس آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل کر دیا ہے اور اب اس کا نام کشمیرانٹرنیشنل کانفرنس سینٹر رکھ دیا گیا ہے۔شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر جو کشمیر کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں کے نام سے منسوب تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوٹی انتظامیہ نے ان کا ٹائٹل ہٹا کر اس کا نام کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کر دیا ہے۔

اس سے قبل سرینگر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی سرینگر کے کئی مقامات کا نام تبدیل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے جو میونسپل کمیٹی کے جنرل اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔چند روز قبل سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے عندیہ دیا تھاکہ مقبوضہ کشمیر کے دار الحکومت سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے۔سرینگر میونسپل کارپویشن سرینگر ریگل چوک، امیرا کدل روڈ اور حضرت بل،صدربل لال بازار روڈ کا نام بدلنے پر زور دے رہی ہے۔جبکہ وادی کے معروف امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ رکھاجائے گا۔

سرینگر میونسپل کارپوریشن سری نگر کے میئر جنید عظیم متو نے میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ وہ پیر کو ہونے والی ایس ایم سی جنرل کونسل کے اجلاس میں نام تبدیل کرنے کے لیے دو قراردادیں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کا اجلاس 9 مارچ کو ہوگا۔جنید متو نے کہا کہ وہ ریگل چوک – امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ اور حضرت بل۔

صدربل چوک لال بازار کو ‘مشیر الحق روڈ’ کے نام سے منسوب کریں گے۔ سرینگر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر نے کہا ہم دو شخصیات سید شجاعت بخاری اور مشیر الحق کی خدمات کی یاد میں دو تاریخی سڑکوں کا نام تبدیل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کا نام رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں