لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ نادیہ علی نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ میری کامیابی کاراز اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ بھرنا ہے ،انہو نے کہا کہ شوبز کی رنگین دنیا کا اثر نجی زندگی پر نہیں پڑنے دیتی،میں زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روہی اختیار کرتی ہوں۔
ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوینادیہ علی نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہو ں کہ میری ذات سے کسی کو کوئی دکھ تکلیف نہ ہوں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں کسی سے کبھی مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑتی اور نا ہی کبھی کسی سے حسد کرتی ہوں کیونکہ حسد کرنے والے لوگ ہمیشہ نا کام ہوتے ہیں۔