عابد علی

معروف اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

لاہور (عکس آن لائن) ریڈیو اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ہیں۔ڈرامہ وارث کے کردار دلاور خان سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عابد علی 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، منفرد انداز سے اپنے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرنے والے عابد علی نے خواہش، مہندی دشت، دوسرا آسمان اور برنس روڈ کی نیلوفر جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکار عابد علی نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی، وہ ریڈیو سے بھی وابستہ رہے، 1985ء میں عابد علی کو بہترین فنی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد اداکار عابد علی 5 ستمبر 2019 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں