بیجنگ(عکس آن لائن)چین کے وزیراعظم لی کھ چیانگ نے معذور افراد کیلئے پیشہ وارانہ اہلیت کو فروغ دینے ،کاروبار اور ملازمت میں مدد فراہم کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت جیا ژن میں معذور افراد کے مقابلے کے موقع پر اپنی تحریری ہدایات میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ریجن اور متعلقہ سرکاری محکمے ہر سطح پر معذور افراد کی مدد کیلئے پالیسیوں پر عمل درآمد کریں،پیشہ وارانہ تعلیم کو فروغ دیں اور معذور افراد کی تربیت کریں، تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔ہدایات کے مطابق انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے ہدف کوآگے بڑھائیں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے معذور افراد میں غربت میں کمی کیلئے کوششیں کریں۔
معذورافراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع اور کاروبار تلاش کریں ،اس موقع پر ملک بھر سے 900معذور افراد نے 26مختلف کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا،جن میں فائن آرٹس ،ہینڈی کرافٹ اور انجینئرنگ شامل تھی، اس مقابلے کاانعقاد1989 سے جاری ہے۔ اور یہ مقابلہ ہر چار سال بعد منعقد ہورہا ہے۔چین میں اس وقت معذور افراد کی تعداد 35ملین ہے،ان میں سے18ملین افراد کام کرنے کی عمر میں ہیں۔