قاہرہ(عکس آن لائن)مصری سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مصررفح راہداری دوبارہ کھولنے کے معاملے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی اور امریکی حکام کی میزبانی کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ راہداری محصور غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔
نامعلوم سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ قاہرہ مصر کے ساتھ غزہ کی جنوبی سرحد پر واقع ٹرمینل سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کر رہا ہے۔عہدیدار نے بتایاکہ رفح راہداری دوبارہ کھولنے کے بارے میں بات کرنے کے لیے کل (اتوار کو) قاہرہ میں ایک مصری-امریکی-اسرائیلی اجلاس طے شدہ ہے۔