مصباح الحق

مصباح الحق کو پی ایس ایل فائیو میں کام نہ کرنے دیا جائے، فرنچائزز کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائزز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل فائیو میں کام نہ کرنے دیا جائے۔فرنچائزز کا کہنا ہے کہ اگر قومی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کو اجازت دی تو یہ مفادات کا ٹکراؤ کہلائے گا۔گزشتہ دنوں جس میٹنگ میں قومی کرکٹرز کی ڈرافٹ کیلئے کیٹیگریز طے ہوئیں وہیں یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

اجلاس میں موجود پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلیئرز ایکویسیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر فرنچائزز کے تحفظات سے اعلی حکام کو آگاہ کریں۔واضح رہے کہ مصباح ابتدا میں معاوضے اور پی ایس ایل میں کام کی اجازت پر تنازع کی وجہ سے ہی بورڈ سے معاہدہ نہیں کر رہے تھے، بعد میں یہ مسئلہ حل ہو گیا،

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو گزشتہ برس ڈرافٹ کمیٹی سے یہ کہہ کر الگ کردیا گیا تھا کہ اس سے مفادات کے ٹکرا والا معاملہ سامنے آئے گا، انضمام ایک فرنچائز کیلیے بھی کام کر رہے تھے، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود بھی ایک ٹیم سے منسلک تھے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان کی خدمات حاصل کرنے میں کم سے کم 2ٹیموں کو دلچسپی ہے البتہ حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آ سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں