مصالحہ جات کی برآمد

مصالحہ جات کی برآمد میں اکتوبرکے دوران 14.2 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک سے مصالحہ جات کی برآمد میں اکتوبرکے دوران 14.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ء میں مصالحہ جات کی برآمد سے ملک کو 8.3 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.2 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمد سے ملک کو 9.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں