مشروبات

مشروبات کے مسلسل استعمال ہڈیا ں کمزور ہو جاتی ہیں، ڈاکٹرغزالہ مشتاق

ملتان (عکس آن لائن) معروف طبی ماہرڈاکٹر غزالہ مشتاق نے کہا ہے کہ مشروبات کا روزانہ استعمال ہرطرح سے مضرصحت ہے اور کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جن میں مثلا دانتوں میں کیڑا، گلے کی خرابی، وزن بڑھنا،معدے کا السر، جسم میں پانی کی کمی اورہڈیوں کی کمزوری شامل ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوڈا ڈرنکس کے مسلسل استعمال سے انسانی خلیے پانی کی کمی کاشکار ہوجاتے ہیں ۔جسم میں 20فیصد پانی کی کمی بھی خلیوں کے کام کوسست کردیتی ہے۔ سافٹ کولڈرنکس میں کاربوہائیڈریٹ چینی کی صورت میں موجودہوتی ہے۔ منہ میں پایا جانے والا قدرتی بیکٹیریا ان کے ساتھ مل کر منہ کی تیزابیت بڑھادیتا ہے جس سے دانت سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

دانتوں پر موجود اینمل اترنے لگتا ہے اور دانتوں میں سوراخ بننے لگتے ہیں۔ اس لیے مشروبات کوگھونٹ گھونٹ پینے کی بجائے سڑا سے پینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چندمشروبات میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کیڑے مارادویات سے مماثلت رکھتے ہیں۔اس لیے لوگوں کویہ شعور دینا ضروری ہے کہ مشروبات کامسلسل استعمال وقتی مزا تو دیتا ہے لیکن نقصان زیادہ دیتا ہے۔اندارہ لگائیں کہ اگر ایک انسانی دانت کومشروب کے گلاس میں ڈال دیں تو صرف 10دن میں دانت مشروب میں گھل جائے گا ۔اگرغیر معیاری مشروب دانت کودس دن میں ختم کرسکتا ہے تو جسم کے اندر پٹھوں ،معدے اور آنتوں کا کیا حال کرتا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں