لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا کوارڈی نیٹر و ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر کل ( منگل) کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی ۔
مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے پولیٹیکل سیکرٹری تنویر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں دونوں کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17مئی کو ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو 23مئی کے لئے نوٹس جاری کئے تھے ۔