لاہور(عکس آن لائن) تاریخی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے میں پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ سیشن عدالت نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال کر دیا۔پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہیکہ واقعے کی سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں، پولیس نے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا تھا۔واضح رہے کہ اس معاملے پر اداکارہ صباء قمر کی سیشن کورٹ نے عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” کینیا کی خصوصی تقریب کا نیروبی میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” خصوصی تقریب کا میڈرڈ میں انعقاد
- ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ
- عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چینی صدر کا ایک نمایاں انداز ہے، چینی میڈ یا
- چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش