چوہدری شجاعت حسین

مسجد نبوی واقعہ نہایت افسوسناک ‘مذمت کرتے ہیں ‘چوہدری شجاعت حسین

گجرات (نمائندہ عکس)مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسجد نبوی واقعہ نہایت افسوسناک ‘مذمت کرتے ہیں‘سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا ادب و احترام پامال نہیں ہونا چاہیے ‘واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی‘ مسجد نبوی میں کارکنوں کے احتجاج نے ہنگامے کی صورت اختیار کر لی‘شاہ زین بگٹی کے بال نوچے گئے‘واقعے سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا مسجد نبوی واقعے پر موقف سامنے آیا ہے۔

واقعے کی مذمت کرتے ہیں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حرم رسول میں پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، مسجد نبوی شریف میں کارکنوں کے احتجاج نے ہنگامے کی صورت اختیار کر لی۔انہوں نے کہا شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی کی گئی اور ان کے بال نوچھے گئے، اس واقعے سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ سب کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکیں وصول کر کے یہاں آئے تھے، انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں مقدس حرم کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حرم نبی? میں ایسی بدسلوکی نہیں ہونی چاہئے تھی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا ادب و احترام پامال نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں