مسعود خان

مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، مسعود خان

لندن(عکس آن لائن) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کشمیر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ برطانیہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر کے تنازعے کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔صدر آزاد کشمیر نے کہ عالمی ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈان اور کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی یکطرفہ منسوخی کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں