مزار قائد

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی(عکس آن لائن ) بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا۔ گارڈز نے کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی کو بھی سلامی دی۔تقریب کے آخر میں بابائے قوم کو اعزازی سلام پیش کیا گیا۔ میجر جنرل محمد علی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں