مسرت جمشید چیمہ

مریم نواز کامال روڈ پرکردارایک ہمدرد کے طو رپر نہیں ” پھپھے کٹنی ” کے طو رپر سامنے آیا’مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن و ممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کامال روڈ پرکردارایک ہمدرد کے طو رپر نہیں ” پھپھے کٹنی ” کے طو رپر سامنے آیا، آپ اپنی تاریکی میں ڈوبی سیاست کو صوبائیت کا نعرہ لگاکرروشن نہیں کر سکتیں،کراچی واقعہ کی انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل ہی اپنا فیصلہ سنایا جارہا ہے ۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپ کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ملک کی خدمت نہیں ہے ،قوم آپ کامحاسبہ کرے گی،پانامہ رانی آپ عمران خان اور اداروںکے بغض میں مبتلا ہوکر اپناہی نقصان کررہی ہیں،وقت سے پہلے انتخابات اور آپ کی وزیر اعظم بننے کی خواہش آپ کے سینے میں ہی دم توڑجائے گی ۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ آپ بے فکررہیں پنجاب کے عوام ”کرپشن کنگز ”بھائیوں کے بغیر ہرگز لا وارث نہیں ،آپ کی سیاسی تقویت ”کرپشن کے طوطے ” میں ہے جس کا گلہ دبا دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتشار ی عورت ہونے کی وجہ سے آپ کا سیاسی سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں