مریدکے( عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کل بروز منگل مریم نواز کا فیض پور انٹر چینج آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،مریدکے فیروزوالہ شاہدرہ شیخوپورہ کوٹ عبدالمالک سے ایک سو سے زائد بسوں کاروں ویگنوں کا قافلہ استقبال کے لئے پہنچے گا ۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری دانش الیاس گجر سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی مشتاق گجر رانا مبارز علی تنویر سیکرٹری کے ہمراہ استقبال کے اجلاس کی صدارت کرتے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انشااللہ جب بھی الیکشن ہوں ۔مسلم لیگ (ن) اکثریت سے جیتے گی ،ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،عمران خان کے فتنہ کے خاتمہ کا وقت آن پہنچا انشااللہ ایسی شکست دیں گے ،سیاست میں اس کا نام تک نہیں رہے گا کیونکہ عمران خان نے ملک و قوم کیساتھ جو دشمنی کی ہے تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔