مریم نواز

مریم نواز کا پی ڈی ایم کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں پی ڈی ایم کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔تفصیلات کے مطابق نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنمائوں کے اعزازمیں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔ ناشتے میں لاہوری مرغ چنے، داس کلچہ،دیسی گھی میں تیار آملیٹ، افغانی انڈہ اور سری پائے شامل جبکہ دیسی گھی میں بنی حلوہ پوڑی، مٹن چنے، مٹن کوفتے، پراٹھے بھی ناشتے کا حصہ ہیں۔ مہمانوں کی کشمیری چائے، پیڑے والی لسی اور فریش جوسز سے بھی تواضع کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں