مریم نواز

مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پرکل کراچی روانہ ہونگی

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پرکل کے روز کراچی روانہ ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 249 میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، مریم نواز 25 اپریل کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گی،مریم نواز کراچی بلدیہ ٹائون چاندنی چوک پربھی کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی مریم نواز کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں