لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت سے واپس جیل روانہ کر دیا گیا۔