مریم نفیس

مریم نفیس نے اعظم خان کو اپنا منہ بولا بیٹا بنالیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کو اپنا منہ بولا بیٹا بنالیا۔حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دلچسپ اور پر مزاح گفتگو کی۔

انہوں نے ایک قصے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک پروگرام کی شوٹنگ کیلئے اپنے شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ میں موجود تھی جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک سمیت کئی فنکاروں سے دوستی ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ یہ تقریباً ایک سال پرانی بات ہے،اسی سفر کے دوران ہماری ملاقات اعظم خان سے بھی ہوئی اور تب سے وہ ہمارے منہ بولے بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں