ماورا حسین

مرد یہ سمجھنا چھوڑ دیں لڑکیوں کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں ‘ ماورا حسین

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق ہے۔اداکارہ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہوئے پہلی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔اداکارہ نے کرکٹ ورلڈ کپ اور خود سے متعلق کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ مرد حضرات یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں ہے ،خواتین کو بھی کرکٹ سے متعلق سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔ماورا نے بتایا کہ انہیں کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق ہے ناصرف صرف اپنی قومی کرکٹ بلکہ غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام بھی معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ورلڈ کپ آتا ہے ویسے ویسے لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق سب معلوم ہوجاتا ہے اور انہیں ویسے بھی کھیل سے متعلق پوری معلومات ہوتی ہے۔

ویڈیو میں ماورا حسین نے بتایا کہ جب وہ 7 سال کی تھیں تو ان پر کتوں نے حملہ کردیا تھا، جس وجہ سے وہ کتوں سے ڈرتی رہی تھیں مگر اب انہیں کتوں سے کوئی ڈر نہیں لگتا اور حال ہی میں انہوں نے ایک کتے کو پالنا بھی شروع کیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بلیاں بہت پسند ہیں جبکہ ان کی آج تک کی سب سے اچھی کامیابی ان کی جانب سے اپنا گھر خریدنا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں متعدد زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ سندھی اور پشتو زبان مکمل سمجھ لیتی ہیں مگر سندھی بولنے میں انہیں تھوڑی سی مشکل پیش آتی ہے جبکہ پشتو، پنجابی، اردو اور انگریزی روانی میں بولتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں