کراچی(رپورٹنگ آن لائن)نومنتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر وزیراعلی ہائوس آمد پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،بدھ کو انہوں نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ آفس پہنچنے کے بعد مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔